منڈی //پونچھ ضلع کی منڈی تحصیل میں شدید برفباری کے دوران فوجی اہلکاروں نے طبی عملے کیساتھ مل کر ایک حاملہ خاتون کو زچگی کیلئے کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منڈی کے ساوجیاں علاقہ کے رہائشی محمد اکرم کی زوجہ کو درد زہ ہونے کے بعد اہل خانہ نے برفباری کی وجہ سے پید ا ہوئی مشکل میں مدد کیلئے فوج سے رابطہ کیا ۔اس دوران پونچھ بریگیڈ کے فوجی آفیسران و اہلکاروں نے حاملہ خاتون کو زچگی کیلئے برف میں 5کلو میٹر تک کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا ۔انہوں نے بتایا کہ برفباری سے بند ہوئی سڑک اور دیگر مشکلات میں گائناکالوجسٹ کے تعاون سے خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مشکل وقت میں اہل خانہ کی مدد کی ۔
فوج کی مددسے حاملہ خاتون ہسپتال پہنچائی گئی
