فوج کی طرفسے پونچھ میں پاکستانی ڈرون پر فائرنگ

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں // فوج نے بدھ کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی۔سیکورٹی حکام نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ٹوپی پوسٹ اور پرویندر پوسٹ میںپاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کو دیکھاگیا اور ایل او سی کی حفاظت کرنے والے فوجیوں نے چند رائونڈ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسے واپس لوٹنا پڑا۔ حکام نے مزید کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے حال ہی میں منشیات، اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد گرانے کے لیے سرحد پار سے اڑانے والے ڈرون کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں اس مواد کو برآمد کیا گیا ہے۔