فوج کی جانب سے گول میں تربیتی کیمپ کا انعقاد

گول //بھارتی فوج کی جانب سے گول رام بن میں ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں سب ڈویژن گول کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو موبائل فون ٹھیک کرنے کیلئے پندرہ دن کی مفت تربیت دی گئی۔ تربیتی کیمپ میں 35 نوجوان لڑکوں نے حصہ لیا اور تربیت حاصل کی ۔بھارتی فوج کی جانب سے یہ کیمپ نوجوانوں کو خود روزگار کمانے کے مقصد سے منعقد کرایا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم فوج کی جانب سے کرائے گئے پروگرام سے بہت خوش ہیں اور اس تربیت کے بعد ہم اپنا روزگار کمانے کے اہل ہیں۔ تربیتی کیمپ کے اختتام پر نوجوانوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔