ڈوڈہ //مہاتما گاندھی کی 151 برسی پر راشٹریہ رائفل کی جانب سے رام لیلا گراؤنڈ گندوہ میں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 50 سے زائد لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے جوان اور بزرگ لوگ شامل تھے۔اس دوران موجود بچوں و بزرگوں نے فوج کے ساتھ مل کر اس میدان کو صاف کیا جسے عموماً مذہبی تقریبات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔آخر پر بچوں میں پنسل اور کاپیاں جبکہ نوجوانوں میں سپورٹس جوتے تقسیم کئے گئے۔پروگرام میں کوؤڈ 19 کو مدِنظر رکھتے ہوئے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔مقامی لوگوں نے فوج کے اس قدم کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی ہے۔