فوج کی جانب سے پتنازی کشتواڑمیں طبی کیمپ منعقد

 کشتواڑ/دیہی عوام کوسہولیات بہم پہنچانے کی کاوشوں کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے فوج کی جانب سے کشتواڑضلع کے پتنازی گائوں میں ایک طبی کیمپ کاانعقاد کیاگیاجس میں لوگوں کوان کی دہلیزپرطبی جانچ اورادویات کی سہولت مہیاکرائی گئی ۔اس دوران کیمپ میں مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ذرائع کے مطابق کیمپ کے دوران  155 مردوں،225خواتین اور55 بچوں کی طبی جانچ کی گئی اوران میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پرڈاکٹروں کی ٹیم میں فوج اورسول ڈاکٹروں جن میں میڈیکل سپیشلسٹ اورڈنٹسٹ بھی شامل تھے نے لوگوں کوطبی مشوروں سے نوازا۔مقامی لوگوںنے فوج کاعلاقے میں طبی کیمپ منعقدکرکے دیہی آبادی کوسہولیات بہم پہنچانے کیلئے شکریہ اداکیا۔