بھدرواہ//راشٹریہ رائفلز یونٹ بھدرواہ نے عوام ،فوج کے درمیان رشتوں میں مزید استحکام لانے کے لئے اور صدیوں پُرانے بھائی چارہ اور آپسی رواداری کو بھلائی کے لئے بھدرواہ میں افطار پارٹی کاانعقاد کیا ۔ اس پارٹی میںدونوں فرقوں کے معزز شہریوں بشمول سیاسی و سماجی تنظیموں کے لیڈروں کے علاوہ سول، فوج اور میڈیا برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔افطار پارٹی کے بعدریاست میں امن و خوشحالی و بھائی چارے کی دعا کی گئی ۔بھدرواہ کے عوام نے آر آر کی جانب سے افطار پارٹی منعقد کرنے کی کافی سراہنا کی اور فوج سے التجا کی کہ باقاعدگی سے ایسی تقاریب منعقد کی جائی تاکہ فوج اور عوام کے درمیان رشتے مظبوط ہو سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے ایوئینٹوں سے مقامی لوگوں اور فوج کے درمیان نہ صرف خلیج کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ پُرانے بھائی چارے کو بھی قائم و دائم رکھنے میں مدد ملے گی اور آپسی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ایک سماجی کارکُن عارف رانا نے کہا کہ ہم فوج خصوصاً کمانڈنگ آفیسر کے شکر گُذار ہیں ،جنھوں نے دیگر مذہب کی جانب بھی کافی احترام دکھایا ہے۔تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد نے کہا کہ فوج کی نظروں میں سارے مذاہب یکساں ہیں جو افطار پارٹی میں شامل ہندووں کی ایک بڑی تعداد سے عیاں ہے۔کمانڈنگ آفیسر نے بھی افطار پارٹی بھاری تعداد میں لوگوں کی شرکت پر شرکا کا شُکریہ ادا کیا ۔افطار پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں نامور صحافی و سماجی کارکُن جسونت سنگھ چاڑک، کرنل کوتوال، نامور سیاسی لیڈر مست ناتھ یوگی ،بھدرواہ بینڈ کے ممبران و دیگران شامل تھے۔عارف رانا نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔