ریاسی //فوج نے ولئیج ڈیفنس کمیٹی کے ساتھ باقاعدہ تبادلہ خیال کی رواعیت کے پیش نظر فوج کی جانب سے موضع جج باگلی اور بٹسیالا میںوی ڈی سی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔تبادلہ خیال کا مقصد خطہ میں امن و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے اقدام پر مباحثہ کرنا تھا ، جس مین کل ملا کر 49 ولیج ڈیفنس کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔اس دوران ہتھیاروںکی سیفٹی اور ولئیج ڈیفنس کمیٹی ممبران کے متعدد مدعے زیر بحث آئے۔ وی ڈی سی ممبران کو ہتھیاروں کی صفائی،معمولی مرمت اور جانچ پڑتال تبادلہ خیال کاا یک حصہ تھا ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے مہیا کی گئی معاونت کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے،جس سے خطہ میں امن و بھائی چارہ قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔
فوج کا ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال
