فوج نے ہائی سکول کوٹ میں کمپیو ٹر فراہم کئے

کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے دیہی علا قوں میں قائم سکولوں میں بہتر ین سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوج کی جانب سے ضلع کے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ میں کمپیوٹر دئیے گئے ۔فوج کی جانب ان کمپیوٹروں کو دینے کا اصل مقصد سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو جدید تعلیم فراہم کرنے کیساتھ ساتھ بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ دیہی و دوز دراز علاقوں کے طلباء کو معیاری تعلیم دستیاب ہو سکے ۔اس موقعہ پر سکول کے سٹاف ممبران و طلباء کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے کئے جارہے فلاحی کارموں کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مذکورہ سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا ۔