فوج نے معذور بچوں کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا

راجوری//فوج نے سب ڈویژن نوشہرہ کے سرحدی علا قہ میں معذور بچوں کیلئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔نئی دہلی کی ایک این جی او’ سریشتی فائو نڈیشن ‘کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ کے دوران معذور بچوں کے تئیں سماج کی سوچ بدلنے اور ان بچوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جانکاری فراہم کی گئی ۔اس ورکشاپ کا افتتاح کمانڈر نوشہرہ بریگیڈ اور فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر راجیو نندی نے دیگر معززین کی موجود گی میں کیا ۔اس ورکشاپ کے دوران 44معذور بچوں کیساتھ ساتھ ان کے 47والدین اور 35ٹیچروں نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر وں کی ایک ماہر ٹیم نے بچوں کی طبی جانچ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کیں ۔