فوج نے عالمی یوم دل منایا

 مینڈھر//فوج کی طرف سے عالمی یوم دل منایاگیا۔اس سلسلے میں مینڈھر کے سرحدی علاقے بالاکوٹ میں واقع پائن ووڈ سکول ہمیر پور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں طلباءنے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر فوج کی طرف سے ایک توسیعی خطبہ دیاگیا جس دوران طلباءکو دل کے امراض اور ان کے علاج کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا۔بعد میں سوالات و جوابات کاسیشن بھی ہوا۔ سکول انتظامیہ نے فوج کی طرف سے پروگرام کے انعقاد کی سراہناکی ۔