فوج نے طبی کیمپ کا اہتمام کیا

کوٹرنکہ //فوج کی جانب سے ریاسی ضلع کے بدر علاقہ میں ایک طبی کیمپ لگایا گیا جس کے دوران ایک وسیع علاقہ کے مریضوں و بزرگوں کو علاقہ میں ہی طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔فوج کی سموٹ راشٹریہ رائفل کی جانب سے دیہات میں مریضوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹر کی ایک ماہر ٹیم تعینات کی گئی تھی جس نے مریضوں کا طبی معائینہ کرنے کیساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی تقسیم کی ۔اس طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے 213افراد کا معائینہ کیا جن میں 106مرد 76خواتین اور 31بچے بھی شامل تھے ۔ڈاکٹروں نے مکینوں کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کرتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ غیر ضروری طورپر پُر ہجوم جگہوں پر جانے سے اجتناب کیا جائے ۔