فوج نے راجوری میں طبی کیمپ کا اہتمام کیا

نوشہرہ //فوج کی جانب سے سرحدی علاقہ کی عوام کیلئے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران عام لوگوں کو علاقہ میں ہی طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ بھمبر گلی سیکٹر کے سرحدی علاقہ کی عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مذکورہ کیمپ کا اہتمام کیا جس کے دوران ماہر ڈاکٹروں نے عام لوگوں کا طبی معائینہ کر کے ان کو ادویات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ مختلف بیماریوں اور احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ اس طبی کیمپ کے دوران بزرگوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کو طی معائینہ کرکے ان کو مفت ادویات فراہم کی گئی ۔لوگوں نے فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کے بعد بھی سرحدی علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مذکورہ نوعیت کی خدمات انجام دی جائیں گی ۔