فوج نے بارش متاثرین کو سا ز و سامان فراہم کیا

پونچھ //فوج کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ میں بارش متاثرین کو ٹینٹ ودیگر ساز و سامان فراہم کیا ۔حالیہ دنوں میں ضلع میں ہوئی شدید بارشوں کی وجہ سے کئی ایک جگہوں پر مکینوں کا نقصان بھی ہوا ۔فوج نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلع کے مختلف علا قوں میں گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران ہوئی شدید بارش کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید نقصان کا سامنا کرناپڑتا تاہم فوج کی جانب سے متاثرین کو مشکل وقت میں ساز و سامان فراہم کیا گیا ۔انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک پروگرام کے دوران نکہ منجہاڑی علاقہ میں اتفاق حسین کا رہائشی مکان بھی منہدم ہو گیا تاہم فوج کو جانکاری موصول ہونے کیساتھ ہی متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم شروع کی اور متاثرین کو ضروری ساز و سامان اور ٹینٹ فراہم کئے گئے تاکہ وہ مشکل وقت میں زندگی بسر کرسکیں ۔