فوجی ہیلی کاپٹر کی رام بن میں ہنگامی لینڈنگ

 رام بن//مانسبل بانڈی پورہ سے اودھمپور کی جانب ایک مریض کو لیجانے والی فوجی ہیلی کاپٹر کی اُس وقت رام بن میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی جب اس میں موجود پائیلٹ کو کوئی تکنیکی خرابی محسوس ہوئی ۔ رام بن ضلع پولیس لائنز میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے بدھ کو کسی تکنیکی خرابی کے باعث ایمر جنسی لینڈنگ کی۔اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک بیمار کومانسبل بانڈی پورہ سے اْدھمپور لیجا یا جارہا تھا لیکن اْسے رام بن ضلع پولیس لائنز میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ،ٹکنکل سٹاف کے دو لوگ اور مریض سمیت دیگر چار لوگوں سمیت آٹھ افراد سوار تھے۔معلوم ہوا ہے کہ بعد میں تکنیکی خرابی دور کرکے فوجی ہیلی کاپٹر کو اْدھمپور میں قائم فوجی اسپتال پہنچایا گیا ۔