گاندربل// مانسبل صفاپورہ میں فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مانسبل صفاپورہ میں قائم 13 راشٹریہ رائفل کیمپ میں ہوا بازی یونٹ سے وابستہ اہلکار لاکھن سنگھ ساکنہ پنجاب بیلٹ نمبر 1094 ڈیوٹی کے دوران غش کھاکر گرپڑا۔ دیگر ساتھیوں کی مدد سے کیمپ میں موجود ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
فوجی کی حرکت قلب بند
