نوشہرہ // راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت 19 پنجاب رجمنٹ کے جسبیر سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔پاکستان کی طرف سے اتوار کی علی الصبح قریب 3 بجکر 50 منٹ پر نوشہرہ سیکٹر کے رملی دارا علاقہ میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید فائرنگ کی گئی۔جسبیر سنگھ نامی فوجی اہلکار گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فوجیوں نے سرحد پار کی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کا سلسلہ قریب پانچ منٹوں تک جاری رہا‘۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہند و پاک افواج کے درمیان ضلع راجوری سے ملحق ضلع پونچھ میں بھی گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ مذکورہرپورٹ کے مطابق گولیوں کا یہ تبادلہ پونچھ کے ڈگوار سیکٹر میں ہوا ۔’فائرنگ کا سلسلہ رات کے ایک بجکر 20 منٹ پر شروع ہوکر صبح کے 4 بجکر 30 منٹ تک جاری رہا‘۔ ایل او سی پر ہند و پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے دورہ سرحد کے محض 12 گھنٹے بعد ہوا ہے۔ جنرل راوت نے ہفتہ کے روز ضلع راجوری میں ایل او سی کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے سرحدوں کی حفاظت پر مامور فوجیوں کو چوکنا اور ہمیشہ تیار رہنے کی ہدایت دی۔
فوجی سربراہ کے دورہ ٔ ایل او سی کے 12گھنٹے بعد
