فوجی سربراہ کی نیپالی ہم منصب سے بات چیت

نئی دلّی //آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے منگل کو اپنے نیپالی ہم منصب جنرل پربھو رام شرما کے ساتھ بات چیت کی، جس میں خطے میں سیکورٹی کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے پس منظر میں دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔جنرل شرما کا ہندوستان کا چار روزہ دورہ علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر طالبان کے افغانستان پر قبضے کے ممکنہ اثرات پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان آیا ہے۔ جنرل نروانے اور جنرل شرما نے علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر غور و خوض کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔مذاکرات سے قبل نیپالی آرمی چیف نے قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہیں ساؤتھ بلاک کے لان میں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔