فوجی سربراہ لداخ میں، چین سے لگنے والی سرحد کا جائزہ لیا

 سرینگر // بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعہ کو  مشرقی لداخ میں چین کیساتھ لگنے والی سرحد پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔راوت لداخ پہنچنے کے بعد مشرقی سرحد پر گئے جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ جنرل نے منفی درجہ حرارت میں ڈیوٹی دے رہے فوجیوں کیساتھ بات چیت کی۔فوجی سربراہ کو چین کیساتھ لگنے والی سرحد پر آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔راوت نے فوجیوں کی سراہنا کی۔