جموں//فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناروانے نے منگل کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہاں لائن آف کنٹرول کے حوالے سے فوجی کمانڈروں سے دراندازی اور پوچھ کے مینڈھرعلاقے میں 9روز سے جاری جھڑپ کے حوالے سے مکمل جانکاری حاصل کی ۔ایک فوجی ترجمان نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا’’فوجی سربراہ نے وائٹ نائٹ کارپس کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوجی سربراہ کو وہاں تعینات کمانڈروں نے موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق جانکاری فراہم کی‘‘۔خیال رہے فوجی سربراہ پیر کے روز جموں کے لئے دو روزہ دورے کے لئے پہنچ گئے ، جہاں وہ سرحدوں کی تازہ صورتحال اور پونچھ انکونٹر کے حوالے سے جانکاری لیں گے ۔ان کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گذشتہ 9 دنوں سے جاری ہے۔
فوجی سربراہ جموں میں لائن آف کنٹرول کا دورہ
