فوجی حرکت قلب بند ہونے لقمہ اجل

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں ایک فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا ۔47آر آر سے وابستہ 37سالہ فوجی اہلکار کیگام کیمپ میں تعینات تھاتو اس دوران اسے دل کا دورہ پڑا ۔اگرچہ اسے فوری طور درگمولہ فوجی اسپتال میں دا خل کیا گیا تا ہم ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔فوجی اہلکار کی شناخت سنجے کمار بردھان ساکن اڑیسہ کے بطور ہوئی ۔