فوجی اہلکار کی خود کشی

جموں // فوج کے ایک اہلکار نے جموں کے مضافاتی علاقے میں خود کشی کرلی۔ ادھر سرینگر مینں ایک فورسز اہلکار فائر سے زخمی ہوا۔سپاہی سونوانے گنیش کو دومانہ فوجی کیمپ میں اپنے کمرے میں رسی سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔ مذلورہ اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے جموں میڈیکل کالج روانہ کی گئی اور اسکی خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ادھر سرینگر سیکریٹریٹ روڑ پر ایک ایس ایس بی اہلکار کی بندوق سے گولی نکلی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر صدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔