فوجی اعزاز کے ساتھ اہلکار کی آخری رسومات ادا

نوشہرہ//نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے اروناچل پردیش میں تعینات فوجی اہلکار کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردآتش کردیاگیا جس کی حرکت قلب بند ہونے سے دوران ڈیوٹی موت ہوگئی ۔فوجی اعزاز کے سلسلے میں منعقد ہوئی تقریب میں فوج کے افسران کے علاوہ ممبراسمبلی نوشہرہ رویندر رینہ نے بھی شرکت کی اور ان کی میت پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے سلامی لی ۔ کنچو کمار عمر اٹھارہ سال راجپوت رائفل توانگ اروناچل پردیش میں تعینات تھا جہاں دوروز قبل اس کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوگئی ۔ ان کی میت کو آبائی گائوں کلیساں لایاگیاجہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی ۔اس موقعہ پر ممبراسمبلی نوشہرہ رویندر رینہ ، بریگڈکے ڈپٹی کمانڈرو دیگر فوجی افسران بھی موجودتھے جنہوںنے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔