فوجی اسپتال کورونا مریضوں کیلئے کھول دیئے گئے

نئی دلی //بھارتی فوج نے پورے ملک میں کورونا وائرس متاثرین کے علاج کیلئے فوجی اسپتال کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ طبی عملہ کو مختلف ریاستی سرکاروں کیلئے دستیاب رکھا گیا ہے جبکہ فوج ملک کے مختلف حصوں میں عارضی اسپتال کھولنے کا  اراہ دہ رکھتی ہے۔جموں و کشمیر می اور لداخ میں فوج نے کورونا متاثرین کیلئے 11اسپتالوں کو کھولنے کا علان کیا ہے جن میں کمانڈ اسپتال ادھمپور،ملٹری اسپتال ڈوڈہ، ملٹری اسپتال کرگل، 92بیس اسپتال سرینگر، 150جنرل اسپتال راجوری،153جنرل اسپتال لیہہ، 166ملٹری اسپتال جموں، 168ملٹری اسپتال درگہ مولہ کپوارہ، 169ملٹری اسپتال سرنکوٹ، 170ملٹری اسپتال اکھنوراور 171ملٹری اسپتال شامل ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2020کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فوج کے 112، ایئرفورس کے 12 اور نیوی کے 10اسپتال ہیں اور عام لوگ علاج کیلئے ان اسپتالوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔