’ فنڈ ایبل اسٹارٹ اپ کی تعمیر کیلئے حکمت عملی ‘

جموں//جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او ) نے جموں و کشمیر میں قائم اسٹارٹ اپس ، طلباء اور کاروباری افراد کیلئے ملک بھر سے سرمایہ کار ، انکیو بیٹر اور بانی برادری کے نامور مہمان مقررین کی موجودگی میں ایک ویبنار کا انعقاد کیا ۔ اس ویبنار کا مقصد ابتدائی مرحلے میں قابل آئیڈیاز کی نشاندہی کرنے والے سٹارٹ اپ کے بانیوں کو کام کرنے اور بعد کے مرحلے میں ان قابل آئیڈیاز کو فنڈ ایبل اسٹارٹ اپ وینچرز میں تبدیل کرنے کی تعلیم دینا تھا ۔  منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او ڈاکٹر دیونش یادو نے جے کے ٹی پی او اور جموں و کشمیر کو اسٹارٹ اپس کا مرکز بنانے اور جموں و کشمیر میں ایک فروغ پذیر اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام بنانے کے مقاصد اور کوششوں کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ کے بانیوں کیلئے متعدد پروگراموں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے خیالات اور منصوبوں کا اشتراک کیا جیسے کہ تربیت ، رہنمائی ، مارکیٹنگ سپورٹ ، سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں اور ان کے اسٹارٹ اپ وینچرز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ان کا ہاتھ بٹانا ۔ آئی وی وائی کیپ وینچرس ممبئی کے بانی اور منیجنگ پارٹنر وکرم گپتا نے ویبنار کے موضوع پر ایک سرمایہ کار کے نقطہ نظر کے زیڈ او یو کے سے اپنی بصیرت کا اشتراک کیا ۔ ویبنار نے شرکاء میں بہت جوش و خروش پیدا کیا اور ان کے سوالات کو ماہر مہمان مقررین نے حل کیا ۔ اس ویبنار نے شرکاء کو اپنے ذہنی افق کو وسعت دینے میں مدد کی اور انہیں اپنے آغاز کے منصوبوں میں کامیابی کیلئے حکمتِ عملیوں سے آراستہ کیا ۔