فلپائن میں فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 11عسکریت پسند ہلاک

یو این آئی

منیلا//جنوبی فلپائن میں فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں دولت اسلامیہ کے 11 مارے گئے۔ فوج کے ترجمان نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔فلپائنی فوج کے چھٹے انفنٹری ڈویڑن کے لیفٹیننٹ کرنل ڈینس الموراٹو نے بتایا کہ فوجیوں نے صوبہ ماگوینداناو ڈیل سر کے ایک شہر داتو ہوفر امپاٹوان میں جمعہ کی سہ پہراسلامی عسکریت پسند گروپ کے 11 مشتبہ جنگجوؤں کو مارگرایا۔لیفٹیننٹ الموراٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ فوج نے گروپ پر حملہ کرنے کے لیے دو ایف اے-50 لڑاکا طیاروں اور توپ خانے کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں اندازاً 15 دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے کئے۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے جائے وقوعہ سے آٹھ ہتھیار برآمد کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھڑپ میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے۔