فلوورادہمپورمیں سرکوں کی خستہ حالی دورکرنے کامطالبہ

 ادہمپور// تحصیل رام نگرکے فلوورگائوں میں معززین کاایک اجلاس شکردین کی قیادت میں منعقدہوا۔ اس دوران مقررین نے کہاکہ سونترہائی سکول سے فلوورگائوں تک بارہ کلومیٹرسڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرنا پڑرہاہے۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ آزادی کے 70 سال بعدبھی سڑک کوگاڑیاں چلنے کے قابل نہیں بنایاگیاہے۔ اس موقعہ پر شکردین نے کہاکہ فلورسے چنتراماتامندردوکلومیٹردور ہے جس کیلئے روڈ کی سہولت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہی حالت چنتراماتاروڈ کی ہے دوسری طرف رہالی سے بھاوے 4 کلومیٹرسڑک بھی نہایت خستہ حالت کاشکارہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سڑک پرگاڑی کوچلانانہایت مشکل ہے ۔انہوں نے سڑکوں کی حالت سدھارنے پرزوردیا۔مقررین نے مزیدکہاکہ برسات کے موسم میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے سکولی بچوں کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع وتحصیل انتظامیہ رام نگر ، متعلقہ ایم ایل اے اوردیگرمتعلقہ محکمہ جات سے سڑکوں کی خستہ حالی سے متعلق متعددبارگذارشات کی گئیں لیکن اس کے باود لوگوں کی پریشانیاں دورنہیں کی گئیں۔ میٹنگ میں شریک معززین نے متعلقہ محکمہ جات اورایم ایل اے رام نگر سے پرزوراپیل کی کہ لوگوں کی پریشانیاں دورکرنے کیلئے سڑکوں کی خستہ حالت کودورکیاجائے۔ اس دوران میٹنگ میں چنچل سنگھ ، اشرسنگھ، غلام حسین، منسورام، خدابخش، حاجی نذیراحمد ، جوگندرسنگھ ودیگران شامل تھے۔