فلم ساز تشدد اور فحاشی دکھانے سے گریز کریں: نائیڈو

نئی دہلی//یو این آئی// نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیائیڈو نے فلم بنانے والوں سے تشدد اور فحاشی دکھانے سے گریز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ سنیما صنعت کو ایسا کچھ نہیں کرنا چاہئے جو ثقافت اور روایات کو کمزورکرتی ہے۔مسٹر نائیڈو نے پیر کو یہاں 67ویں نیشنل ایوارڈس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک فلم سماجی، اخلاقیات اور اخلاقی پیغام کا دینے والی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایک اچھی فلم میں دلوں ا ور ذہنوں کو چھونے کی طاقت ہوتی ہے۔ سنیما دنیا کی سب سے سستی تفریح ہے اور فلم سازوں اور اداکاروں کو لوگوں، معاشرہ اور قوم کی بہتری کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ فلموں میں تشدد اور فحاشی دکھانے سے بچنا چاہئے اور سماج کی سماجی برائیوں کے ناقال قبول ہونے کو آواز دینی چاہئے۔