فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی چیوٹ آف انڈیا اورمحکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کااشتراک

جموں /فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی چیوٹ آف انڈیا نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اشتراک سے میڈیا کمپلیکس میں پانچ روزہ فلم اپرسیشن کورس کا انعقاد کیا۔کورس چلانے کا مقصد فلم شائقین کو ایک خاص موقعہ دینا اور دنیا کے معروف فلمی اداروں کو سمجھنا ہے۔پروگرام کا افتتاح جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار نے انجام دیا ۔ ایف ٹی آئی آئی کے نمائندے ، سینئر فیکلٹی ممبران جن میں جی بی سنگھ اور پنکج سکسینہ شامل ہیں اس موقعہ پر موجود تھے۔ڈی آئی پی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹرس پرینکا بٹ ، اٹل گپتا ،اولین کور اور راکیش دوبے نے بھی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر نریش کمار نے کہا کہ ڈی آئی پی آر نے آئی ٹی ایف ایف کے اشتراک سے فلم اپرسیشن کورس جموں میں سنیما کے ساتھ رغبت کرنے اور دیگر شعبوں میں نوجوانوں کو پیشہ ور بنانے کے لئے اہتمام کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے ساتھ ہمیشہ سے ہی فلم میکر اور ان کے دیگر ارکان وابستہ رہے ہیں جو نوجوانوں کو ان کی صلاحیتیں اُبھارنے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش انجام دیتے ہیں۔کورس کے خدو خال پر روشنی ڈالتے ہوئے نریش کمار نے کہا کہ پانچ روزہ تعارفی کورس کے دوران شرکأکو فلم ہسٹری ، تجزیہ ، پروڈکشن ، فکشن اور نان فکشن ، ڈاکیومنٹری بنانے کی صلاحیت پیدا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورس کو بنیادی طور پر اساتذہ / سکالروں کی دلچسپیوں کے مد نظر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ یہ اساتذہ تعلیمی اداروں ، میڈیا پریکٹیشنزوں ، فلم سوسائٹی کے مہتمم ، محقق و متعلقہ سرکاری افسروں کو فلمیں بنانے کی ترغیب دیں گے ۔شرکا ٔ سے خطاب کرتے ہوئے جی بی سنگھ نے ایف ٹی آئی آئی کی طرف سے چلائے جارہے کورسوں کی تفصیل پیش کی۔انہوں نے فلم بنانے کے عمل کے بارے میں بھی شرکأ کو آگاہی دلائی ۔مذکورہ کورس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کورس کی بدولت متعلقہ نوجوان نہ صرف جدید فلم شعبے سے واقف ہوں گے بلکہ مستقبل میں یہی کورس ان کے روزگار کا باعث بنے گا۔پنکج سکسینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلمیں بنانا وقت کے ساتھ ساتھ زبر دست دلچسپی کا مضمون ثابت ہوا ہے ۔انہوں نے ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ منیر الاسلام کی ان کوششوں کو سراہا جو انہوں نے ایف ٹی آئی آئی کے ساتھ اشتراک کر کے انجام دی ہے ۔سکسینہ نے منیرالاسلام کے تمام ممکنہ تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا جو انہوں نے پروگرام کومنعقد کرنے کے لئے فراہم کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی نوڈل آفیسر راکیش دوبے نے شکریہ کہ تحریک پیش کی۔دیگر لوگوں کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبنم جے پوری ، فیلڈ پبلسٹی آفیسر پریا لکشمی ، انفارمیشن آفیسر مزمل زماں ، پریذیڈنٹ پریس کلب جموں اشونی کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر دور درشن سنجیت کھجوریہ اور معروف ایف ٹی آئی آئی کے فارغ التحصیل رومیش ہنڈو بھی تقریب میںموجود تھے۔