مقبوضہ بیت المقدس// فلسطینیوں کی جانب سے چوتھے ہفتے بھی غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب مظاہرے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے پمفلیٹ پھینک کر مظاہرین کو سرحد کے قریب آنے سے منع کردیا۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے بھی فلسطینیوں کی جانب سے غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب احتجاجی مظاہرے جاری رہے، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے پمفلیٹ پھینک کر مظاہرین کو سرحد کے قریب آنے سے منع کردیا۔اسرائیل کی جانب سے گرائے جانے والے پمفلیٹس پر لکھا ہے حماس دہشت گرد تنظیم شدت پسند کارروائیوں میں آپ لوگوں کا فائدہ ا±ٹھا رہی ہے، اسرائیلی ڈٰیفنس فورسز ہر صورتحال کے لیے تیار ہے اور سرحد سے دور رہیں اور سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوج تازہ مظاہروں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ہر ہفتے فلسطینی مظاہرین اس جگہ پر ٹائر جلاتے ہیں جہاں پر اسرائیلی فوج تعینات ہوتی ہے۔دوسری جانب مظاہرین نے بڑی بڑی پتنگوں کے ساتھ صفحات پر نوٹ بھی لکھ کر اڑائی ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو فلسطین سے نکل جانے کا کہا گیا ہے، صفحات پر لکھا ہے کہ اسرائیلیوں کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں ہے۔کچھ نے 60 سینٹی میٹر بڑی پتنگیں بنائیں جن کے بیچ میں فلسطین کا جھنڈا تھا، ان پتنگوں کے ساتھ دھاتی رسی جوڑی گئی، جس کے ساتھ خالی بوتل لٹکائی گئی جس میں پیٹرول تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین نوجوان لڑکے ایک پتنگ لے کر سرحد کی جانب گئے اور سرحد کچھ دور انہوں نے بوتل کو آگ لگائی، بوتل کو آگ لگانے کے بعد پتنگ کو ہوا میں ا±ڑایا اور پھر اس کی ڈور کاٹ دی، پتنگ ا±ڑتی ہوئی اسرائیل میں داخل ہوئی اور گر گئی اور اس سے تھوڑی سی آگ لگی۔
فلسطینیوں کے مظاہرے جاری، سرحد کے قریب نہ آیا جائے: اسرائیل
