فلاحی اِدارے ابا بیل کا ا یثار

ڈوڈہ//گزشتہ روز ڈوڈہ کے دور دراز علاقہ شینکھلی دیسہ میں آگ سے متاثرہ کنبہ کی امداد کے لئے ڈوڈہ سے ابابیل نامی فلاحی اِدارے کے رضاکاروں نے ایڈووکیٹ حسان بابر نہرو کی قیادت میں متاثرہ کنبے تک امداد کی کھیپ پہنچائی۔ گذشتہ روز مذکورہ گاؤں میں امر چند ولد دینا ناتھ کا دو منزلہ رہائشی مکان تمام گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔ ابابیل کے رضاکاروں نے متاثرہ کنبہ تک پہنچنے کیلئے بھاری برف سے گزرتے ہوئے تیرہ کلو میٹر کا پیدل سفر طے کیا۔اْنہوں نے بسترے کمبل برتن متاثرہ کنبہ کو فراہم کئے اور اْن کو یقین دلایا کہ ، ابابیل ،دوسرے مرحلہ میں آئیندہ چند یوم کے اندر متاثرہ کنبہ کو راشن و اشیائے خوردنی بھی فراہم کریں گے۔