سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل جہانگیر چوک رام باغ فلائی اوور کی تعمیر کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔انہوںنے متعلقہ آفیسران سے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوںنے کہا کہ کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوںنے کہا کہ عمل آوری میں کسی بھی قسم کی رکائوٹ حائل نہیں ہونی چاہیے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے رام باغ۔ جہانگیر چوک فلائی اؤر کا معائنہ کیا جس پر ڈبل شفٹ کے تحت کام جاری ہے۔ متعلقہ ایجنسی نے گذشتہ دو ہفتوں میں8 سلیب مکمل کئے ہیں جبکہ20 مزید کو بھی لگایا جارہا ہے۔کمشنر موصوف نے مقامی ٹھیکہ داروں کو جی ایس ٹی ری فنڈ ، بلوں کی ادائیگی اور دیگر معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے فلائی اؤر پر جاری کام کے لئے ٹھیکہ داروں کی سراہنا کرتے ہوئے اسے وقت پر مکمل کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کام کی تکمیل میں مقامی شہریوں اور دکانداروں کی طرف سے تعاون نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔متعلقہ ایجنسیوں نے گاڑیوں کی غلط پارکنگ اور دیگر رکاوٹوں کو دُور کرنے کے لئے کمشنر موصوف کی مداخلت طلب کی۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ ایجنسیوں اور ٹھیکیداروںکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہ بات دہرائی کہ تعمیر کا کام 24گھنٹے جاری رہنا چاہیے تاکہ رواں مالی سال کے مئی میں پروجیکٹ کی تکمیل یقینی بن سکے۔ انہوںنے تعمیراتی سامان اور ادائیگیوں کی مقررہ وقت میں دستیابی کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے کہا کہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ضلع انتظامیہ ہر ممکن تعائون فراہم کرے گی۔
شہر سرینگر کا تفصیلی دورہ
ترقیاتی کاموں کی اپریل کے آخر تک تکمیل کی ہدایت
سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے کل شہر سرینگر کا تفصیلی دورہ کر کے جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔اُن کے ہمراہ اے ڈی سی، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اور محکموں کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دریائے جہلم، پیرزو چینل کی ڈریجنگ، امیرا کدل سے زیرو برج تک دریاکے کناروں پارکوں کی تعمیر، کانوینٹ پُل سے زیرو برج تک روشنی کے انتظام سمیت دیگر کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ان مقامات کو جاذب نظر بنانے کے لئے مذکورہ کاموں کی تکمیل سمیت لائبریری، پارکنگ اور دیگر سہولیات اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقعہ پر شکاروں کی جاذبیت بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔دریں اثنا افسران کی ایک ٹیم نے نشاط علاقہ کا دورہ کر کے کھیل میدان کی تعمیر کے لئے مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت دیگر کئی ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔