سری نگر// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران فضائی کرائیوں میں بے تحاشہ اضافے کا معاملہ اُٹھاتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ فضائی کرائیوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائیں.
انہوں نے کہا کہ ”یہ ایک اچھی بات ہے کہ ملک میں سیاحت بڑھ رہی ہے لیکن سب سے اہم مسئلہ جو سیاحوں کو کم کررہا ہے وہ ہوائی کمپنیوں کی طرف سے فضائی کرائیوںمیں بے تحاشہ اضافہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فضائی کرائیوں میں بے تحاشہ اضافے سے سیاحت کو کافی نقصان پہنچ رہاہے اور حکومت کو چاہئے کہ ہوائی کمپنیوں کو جوابدہ بنا کر کرائیوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائیں۔
مسٹرعبداللہ کے مطابق مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ فضائی کرائیوں کو قابو میں رکھے تاکہ ملک کے عوام کشمیر، لداخ اور دیگر جگہوں پر آسانی سے سیاحت کیلئے جاسکیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ امور جی کشن ریڈی نے اس موقعے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس معاملے کی طرف توجہ دیگی۔