فسٹ موڑ ۔سوئیاں 8کلو میٹر سڑک

مینڈھر //تحصیل بالاکوٹ کی کئی سرحدی پنچایتوں کو آپس میں جوڑنے والی فسٹ موڑ تا سوئیاں سڑک ایک دہائی بعد بھی مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے ویک وسیع سرحدی علاقہ کی عوام کو مشکل حالات میں بھی پیدل سفرکرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سرحدی علاقہ کی کئی پنچایتوں کو جموں مینڈھر سڑک و دیگر رابطہ سڑکوں کیساتھ جوڑنے کیلئے دس برس قبل 8کلو میٹر سڑک کی تعمیر کاعمل شروع کیا تھا جبکہ اس وقت دونوں طرف سے سڑک کی کٹائی کا کام جنگی پیمانے پر کیا گیا لیکن کچھ عرصہ میں ہی پلوں کی تعمیر کو لے کر سڑک کا کام ایک لمبے عرصہ تک روک دیا گیا تاہم مقامی معززین کی لمبی جدوجہد کے بعد پلوں کی تعمیر مکمل کی گئی لیکن اب سڑک کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے کئی سرحدی دیہات کی عوام کی آمد ورفت میں آسانیاں پیدا ہو جائیں گی ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو جلداز جلد مکمل کیا جائے او ر لاپرواہ ملازمین و آفیسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔