فری فائر سمیت چین کی مزید 54 ایپس پر پابندی

نئی دہلی//حکومت نے چین کے مزید 54 ایپس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی چین کی 270 ایپس پر پابندی عائدکی جاچکی ہے۔
 
اس کے ساتھ ہی چین میں پابندی کا شکار ایپس کی تعداد 324 ہو گئی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم 'قومی سلامتی کو لاحق خطرے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
 
ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے 54 ایپس کے حوالے سے ایک سفارش بھیجی تھی جس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
 
ان میں سے زیادہ تر ایپس پہلے سے ممنوعہ ایپس کے کلون یا نئی شکل میں اسی مقصد کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا تھا۔