سرینگر// فرینڈ س کالونی ہمہامہ میں بدھ کو ایک سابق ڈی آ ئی جی اور ایک حاضر سروس ایس ایس پی کی طرف سے مبینہ طور سرکاری ارضی پر کھڑ ے کئے گئے ناجائزہ تجا وزات کوہٹالیاگیا ۔ سی این ایس کے مطابق ضلع انتظا میہ بڈگام نے ناجائزتجاوزات ہٹا نے سے متعلق اپنی مہم کو آ گے بڑھا تے ہوئے فرینڈ س کالونی مبینہ طور سرکاری ارضی پر کئے گئے ناجائزہ قبضے کو خالی کراکے ان پر تعمیر کئے گئے تعمیرات کو مسمار کیا ۔ ٹیم میں شامل ایک اعلیٰ آ فیسر نے اپنا نام ظا ہر نہ کر نے کی شرط پر بتایاکہ وہاں چھوٹے قسم کے رہاشی ڈھا نچے کھڑے کئے تھے۔ ان ڈھانچوں میں گارڈ روم، رہائشی کمر ے، بیت الخلا اور دیگر تعمیرات شامل تھیں ۔