فریزر میں دم گھٹنے سے 4 بچے جاں بحق

ونڈھوک/عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک/نمیبیا میں کھیل کے دوران 4 کمسن بچے فریزر میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمیبیا کے کاتیما ملیلو قصبے میں ایک گھر کے باہر موجود غیر استعمال شدہ فریزر میں دم گھٹنے سے 3 سے 6 سال کی عمر کے درمیان کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر فریزر میں پھنس گئے تھے جہاں دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ، تاہم مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق 2 بچے فریزر کے اندر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ باقی 2 کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکے ۔