فرکن کپوارہ میں ہولناک آگ

 سرینگر// کپوارہ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں28دکانات، ایک گاڑی اور3موٹر سائیکل خاکستر ہوگئے ۔اس دوران مذکورہ تاجروں اور دکانداروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ کپوارہ کے دور افتادہ علاقے فرکن نامی علاقے میں 10اور 11اپریل کی درمیانی شب کوایک دکان سے رات کے ساڑھے 12بجے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مزید 28دکانوں کو اپنی لپٹ میں لے کر مکمل طور خاکستر کر دیا ۔ اگر چہ مقامی لوگوں اور فائر سروس محکمہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ کے شعلے اس قدر بھڑک اٹھے کہ اس پر قابو نہیںپایاجا سکا ۔مقامی لوگوںنے بتایا کہ علاقے کی رابطہ سڑک اتہائی خستہ ہے جس کے نتیجے میں فائر سروس محکمہ کی گاڑی کو واردات کی جگہ پہنچنے میں کافی وقت لگ گیا۔اس واردات میںمحمد سعید میر،بشیر احمد خواجہ،محمد صدیق میر، نثار احمد خواجہ،گلازر احمد ،سرفراز احمد خان ،گلزار احمد خان،،عبد القیوم خواجہ،مشتاق احمد ڈار،حفیظ اللہ خواجہ،منیر احمدمیر،عبد الحمید ڈار،ارشد احمد خواجہ نثار احمد وغیرہ کی دوکانیں مکمل طور خاکستر ہوگئیںجبکہ ایک وین اور1سکوٹی اور 2موٹر سائیکل بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ادھر پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ (کے این ایس)