فروغ اردو کی خاطر افسران اور اہلکاروں کے کلیدی کردار کی سراہنا

سرینگر//ریٹائرڈ پولیس آفیسران کے مسائل سے آشنائی حاصل کرنے کی خاطر کل ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل کی سربراہی میں ضلع پولیس لائنز سرینگر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ پولیس سے وابستہ سبکدوش ہوئے آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سبکدوش اہلکاروں نے اُن کی فلاح بہبود کیلئے اُٹھائے جارہے اقدامات پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی ہے۔ میٹنگ میں موجود ریٹائرڈ پولیس آفیسران و اہلکاروں نے اُنہیں درپیش مسائل سے ایس ایس پی سرینگر کو آگاہ کیا ۔ سبکدوش پولیس آفیسران نے  سفر کے دوران اُنہیں جموں سرینگر اور دہلی میں قیام و طعام کیلئے تمام تر سہولیات بہم رکھنے کی استدعا کی ہے تاکہ یہ ریٹائرڈ پولیس آفیسران کیلئے محکمہ کی جانب سے کسی تحفے سے کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی بھی مانگ کی ہے کہ اُن کے بچوں کو خصوصی ریزرویشن کے ذمرے میں بھی لایا جائے تاکہ اُن کا مستقبل بھی تابناک بن سکے جبکہ فروغ اردو کی خاطر ریٹائرڈ پولیس آفیسران نے جو کلیدی کردار ادا کیا ہے وہ ہر سطح پر قابلِ تحسین ہے۔ میٹنگ کے آخر پر ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے سبکدوش آفیسران کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی جانب سے جو مسائل اُبھارے گئے اُنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی اور دیگر مسائل اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لائے جائینگے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سبکدوش پولیس آفیسران اور اُن کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ایس ایس پی نے مذکورہ آفیسران سے استدعا کی کہ اگر کوئی مشکل اُن کی راہ میں حائل ہو جائے تو وہ فوری طور پر محکمہ پولیس کے ساتھ رابط قائم کریں تاکہ اُنہیں کسی قسم کی مشکل سے جھوجھنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔