’فرسٹ ایڈ ٹریننگ‘

سرینگر//والنٹری میڈیکئیرسوسائٹی نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (ریجنل ریڈ کراس برانچ کشمیر) کے تعاون سے وی ایم ایس کے احاطے میں 5 سے 8 نومبر 2021 تک 3 روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ کشمیر یونیورسٹی سمیت مختلف اداروں کے 25 سے زائد شرکاءنے اس ورکشاپ میں حصہ لیا تاکہ ہنگامی بنیادوں پر زندگی بچانے والی ابتدائی طبی امداد کی مہارتوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔ ڈاکٹر جمیل احمد میر، چیف میڈیکل افسر سرینگر نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر میر محمد مقبول صدر اوروی ایم ایس کے بانی کی قابل قیادت میں سوسائٹی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مستقبل میں اس طرح کی کوششوں کیلئے VMS کو اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ ادارے کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر بشیر نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔