فردوس آباد بٹہ مالو میں پانی کی قلت | سردیوں کے ایام میںلوگ مشکلات سے دوچار

 سرینگر //فردوس آباد بٹہ مالو کی لین نمبر9میں گذشتہ کئی دنوں سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کئی دنوںسے پانی کا سپلائی نظام مفلوج ہے اور سردیوں ان ایام میں پینے کے پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی برس قبل بچھائی گئی پانی کی پائپیںزنگ آلودہ ہو چکی ہیں اور ان سے پانی بستی تک نہیں پہنچتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار اس حوالے سے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ قائم کیا کہ بستی کو پانی فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں لیکن محکمہ جل شکتی اس جانب کوئی بھی دھیان نہیں دے رہا ہے اور نتیجے کے طور پر مقامی آبادی بازاروں سے بند بوتل پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔لین نمبر9 فردوس آباد کے رہائشیوں نے ڈویژنل کمشنر کشمیر ، محکمہ پی ایچ ای کے عہدیداروں سے انسانی بنیادوں پر اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔