فرانس کی برطانوی مسافروں پرسفری پابندی

لندن //جرمنی اور آسٹریلیا کے بعد فرانس نے بھی برطانیہ سے آنے والے لوگوں پر  سفری پابندی عائد کردی  ہے -کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے-حکومت فرانس کے مطابق 31 مئی سے برطانیہ سے واپس آنے والے صرف ضروری مسافروں کو فرانس میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ اس ضمن میں ان کو 15 روز تک گھروں میں قرنطینہ  کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-گذشتے ہفتے جرمنی نے بھی برطانوی مسافروں کو  دو ہفتے تک قرنطینہ میں رہنے کے احکامات دیے تھے جبکہ آسٹریلیا نے  1 جون سے برطانیہ سفر کرنے والوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا-برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا سے آنے والی  کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرنا ک ہے اور اس وائرس منتقلی کی شرح بھی زیادہ ہے-