فرانسیسی صدریوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

 یواین آئی

نئی دہلی// فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزارت خارجہ نے جمعہ کو یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر فرانس کے صدر نے نئی دہلی میں کرتویہ پتھ پر منعقد ہونے والی 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کا دورہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ سٹریٹجک شراکت داروں کے طور پر ہندوستان اور فرانس بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر اعلیٰ سطح پر ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ اس سال ہم ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔