فتح گڑھ بارہمولہ کابجلی ٹرانسفار خراب

 بارہمولہ //فتح گڑھ بارہمولہ کا بجلی ٹرنسفارمر خراب ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی گھپ اندھیرے میں ہے۔ ایک مقامی شہری جمشید احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کرالپورہ فتح گڑ ھ میں نصب ایک 250کے وی بجلی ٹرانسفارمرچند روز قبل خراب ہوا تھا جس کو بعد میں مرمت کرنے کیلئے ورکشاپ لیا گیا تاہم ٹرانسفارمر کو ابھی تک واپس نہیں لایا گیا جس کے نتیجے میں لوگ بجلی سپلائی سے محروم ہیں۔