فتح گڑھ بارہمولہ میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ

 بارہمولہ / فیاض بخاری/ ضلع بارہمولہ کے فتح گڑ ھ نارواو علاقے میںآوارہ کتوں نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ ہر دن لوگ زخمی ہو تے رہتے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان آوارہ کتوں کو قابو کرنے کیلئے کوئی کارروائی عمل میں نہ لانے کی وجہ سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق آوارہ کتوں کے حملوں میں آئے روززخمی افراد میں اضافہ ہورہا ہے ۔بچوں اوربزرگوںکو ان کتوں کی وجہ سے چلنے پھرنے میںخوف محسوس ہورہا ہے جبکہ اکثرلوگ اب صبح اور شام کے اوقات میںمساجدجانے سے کتراتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے اقدامات کی اپیل کی ۔