سرینگر//سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزنے ممتاز قانون دان پارلیمنٹرین اور سپریم کورٹ کے سینر وکیل فالی ناریمن کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں سوز نے کہا ’’فالی ناریمن میری نظر میں آپ اس مصیبت کے دور میں ہندوستان کے پورے سماج کے لیے مسیحا بن گئے ہیں، ملک اس وقت مصیبت میں گرفتار ہوا ہے، ہمارے سارے اداروں پر دباو بڑ ھ گیا ہے اور آخری پڑاو یعنی پر سپریم کورٹ اور دوسرے اعلی قانونی ادار ے دباومیں آگئے ہیں اور آپ کی آواز سماج کے لیے آخری طاقت بن کر ابھر رہی ہے‘‘۔سوز نے مزید لکھا کہ’’ ایک طرح سے گویا ایک ہی شخص فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے،کل جب آپ نے یہ کہا کہ سپریم کورٹ کا کالیجیم (Collegium)ہی جج بنانے کے لیے طاقت رکھتا ہے۔ اور کسی کی مداخلت بے معنی ہے تو گویا آپ نے ڈنکے کی چوٹ کہا کہ اس ملک میں قانونی نظام میں کوئی بھی طاقت بشمول مرکزی حکومت مداخلت نہیں کر سکتی۔ آپ کے اس بیان سے ہندوستان کے پورے سماج میں ایک طاقت پیدا ہوگئی ہے۔امید کرتا ہوں کہ یہ فیصلہ کن تحریک جاری رہے گی ‘‘
فالی ناریمن مصیبت کے دور میں سماج کا مسیحا: سوز
