فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام

  لاہور/ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا۔پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ پیسر آج ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے۔بکیز کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے دینے پر پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے محمد عرفان کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا تھا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ سزا مکمل کرنے کے بعد پیسر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کروانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عرفان نے موقف اپنایا تھا کہ اپنی سزا مکمل کر چکا ہوں، عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتا ہوں اس لئے نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو کرکٹر کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔