فاروق خان مشیر کے عہدے سے مستعفی| اہم سیاسی ذمہ داری ملنے کا امکان

سری نگر// جموں و کشمیر کے ایل جی کے مشیر فاروق خان نے اتوار کی شام کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک اہم سیاسی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے اپنا استعفیٰ وزارت داخلہ کو پیش کیا۔
 
فاروق خان نے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے کاغذات داخل کر دیے ہیں۔
 
ذرائع نے بتایا کہ خان نے بی جے پی کی اعلی قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر خان کو ایک اہم سیاسی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے۔