بلال فرقانی
سرینگر//جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے رکن ڈاکٹر فاروق احمد لون،کو بدھ کو اگلے احکامات تک کمیشن کا عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے ’’جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ مجریہ 2019کی دفعہ93 اور S.O 3937 (E) محرر 31اکتوبر 2019،کے ذریعے عطا کردہ اختیارات بشمول صدر کی طرف سے 31 اکتوبر 2019 کو جاری کردہ اعلامیہ کی شق (c) کی ذیلی شق (i) کے لحاظ سے جاری کردہ آرڈر اور اس سلسلے میں قابل عمل دیگر تمام دفعات، کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر کو یہ ہدایت دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ڈاکٹر فاروق احمد لون، سبکدوش آئی اے ایس افسر اورجموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے رکن، ایک عبوری انتظام کے طور پر، تا حکم ثانی چیئرمین کے فرائض، نجام دیں گے۔‘‘یہ نوٹیفکیشن 28اپریل2022سے نافذ العمل ہوگا۔