فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم کی صدارت میں میٹنگ

جموں//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں حال ہی میں شروع کی گئی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کی عمل آوری اور کارکردگی کا جائیزہ لینے کیلئے متعلقہ حکام کی ایک میٹنگ طلب کی ۔ ڈولو نے متعلقہ حکام کو طبی اداروں میں زیادہ سے زیادہ داخل مریضوں کو سکیم کے دائرے میں لانے کیلئے مشن طریقہ کار پر کام کرنے کیلئے کہا ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، پرنسپل میڈیکل کالج جموں ، ایم ڈی میڈیکل سپلائیز کارپوریشن ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، ڈی جی پلاننگ صحت و طبی تعلیم ، سٹیٹ ڈرگ کنٹرولر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران اور بیمہ کمپنیوں کے نمائندگان موجود تھے ۔ پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، دیگر میڈیکل کالجوں کے پرنسپل ، ڈپٹی کمشنران اور چیف میڈیکل افسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ فائنانشل کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ صحت افسروں کو لوگوں کی رجسٹریشن کے عمل میں سرعت لانے کیلئے کہا۔ فائنانشل کمشنر کو بتایا گیا کہ اب تک ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کے تحت 2002261 مستحقین کا اندراج ہوا ہے اور 191370 گولڈن کارڈ پہلے ہی جاری کئے گئے ہیں ۔ مزید براں اے بی پی ایم جے اے وائی کے تحت 1312870 مستحقین کا اندراج کیا گیا ہے اور 1249211  گولڈن کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔