فائر اینڈ ایمرجنسی سٹیشن نہ ہونے کا شاخسانہ | کھنموہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں کار خانہ خاکستر

سر ینگر//ناظم صنعت و حرفت محمود احمد شاہ اور سیڈ کو کے منیجنگ ڈائریکٹر رویندر کمار نے کل انڈسٹریل ایسٹیٹ کھنموہ کا دورہ کر کے وہاں ایک کارخانے میں لگی آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔گتے کے ڈبے بنانے والا ایک یونٹ ویلی پیکنگس آگ کی ایک وارِدات میں مکمل طور خاکستر ہوگیا اور کار خانہ دار کو اِنتہائی نقصان کا سامنا کرناپڑا۔ اِس کار خانے میں سالانہ 72لاکھ ڈبے بنانے کی گنجائش تھی۔دورے کے دوران دونوں اَفسروں نے مقامی یونٹ ہولڈر وں کی ایسو سی ایشن اس سے قبل پیش آئی آگ کی وارِدات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے انڈسٹریل ایئریا میں ایک فائر اینڈ ایمرجنسی سٹیشن قائم کرنے کی مانگ کی۔اَفسروں نے ریاست کی تمام صنعتی بستیوں میں یہ سہولیت فراہم کرنے سے اتفاق کیا۔